یہ کتاب اردو کے سب سے معتبر اور معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی حیات اور فکروفن پر ایک لافانی کتاب ہے۔ "یادگار غالب " سوانح عمری سے بڑھ کر یادگار عملی تنقیدی کارنامہ بھی ہے،اس میں غالب کی زندگی اور شخصیت کی کامیاب تصویر کشی کی گئی ہے،ان کی نثر نگاری اور شاعری کا جائزہ لیا گیا ہے،یادگار غالب دو حصوں پر مبنی ہے۔پہلے حصےمیں غالب کی زندگی کے واقعات ان کی تاریخ ولادت،اخلاق و عادات، مطالعہ کتب،سفر کلکتہ،مثنوی "باد مخالف"،غدر کےواقعات و "دستنبو"اور"قاطع برہان"وغیرہ کا بیان ملتا ہے۔اور دوسرے حصّے میں مرزا کی تحریروں کو نظم و نثر کے منتخب کلام کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ ہر قسم کے بیان میں تنقیدی زاویے کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی منتخب کلام کا نمونہ بھی درج کیا گیا ہے۔ انتخابات میں جو اشعار شرح طلب سمجھے گئے ہیں ان کی تشریح کر دی گئی ہے، جس سے غالب کے کلام کے محاسن کی طرف اشارہ ملتاہے۔ زیر نطر نسخہ فارسی ترجمہ ہے، جس کو پروفیسر شریف حسین نے مع حاشیہ انجام دیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets