Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کتاب: تعارف

صوفی غلام مصطفےٰ تبسم ہندو پاک میں اردو،فارسی اور پنجابی کے نامور شاعر ،نقاد اور عالم ہیں۔جو اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔شاعر، استاد ،شارح ،مترجم،نقاد اور ادیب ان کی شخصیت کی مختلف جہتیں تھیں۔ان کی اردو اور فارسی شاعری کے کئی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ صوفی غلام نے بچوں کی شاعری کے حوالے سے بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ان کا سب سے بڑا کارنامہ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ انھوں نے دفتری زبان اردو قائم کی جس میں دفتری زبان کی اصلاحات کو عام فہم اردو زبان میں منتقل کرنے کا اہتمام کیا ہے۔زیر نظر کتاب بھی صوفی تبسم کی ایک اہم کارنامہ ہے جس میں خود ان کے ہاتھ سے خوشخط لکھے ہوئے ایک ہزار ایک اشعار شامل ہیں۔جس میں اردو فارسی کے شعرا بالخصوص غالب ،اقبال اور امیر خسرو کے کلام کا انتخاب ہے۔اس طرح "یک ہزار و یک سخن" قدیم وجدید فارسی ،اردو شعرا کا نایاب کلام ہے۔جس کا مطالعہ بیک وقت قدیم وجدید قادرالکلام شعرا کے کلام سے محظوظ ہونے کا موقعہ عنایت کرتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے