Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شمارہ نمبر : شمارہ نمبر 002

جلد نمبر : 45

سن اشاعت : 1925

زبان : اردو

صفحات : 66

مہینہ : اگست

زمانہ، کانپور

میگزین: تعارف

1903میں ماہنامہ ’زمانہ‘ شیو برت لال ورمن کی ادارت میں بریلی سے شروع ہوا۔ اس کے بعد دیا نارائن نگم نے اس کی ادارت سنبھا لی اور یہ کانپور سے نکلنے لگا۔ ’زمانہ‘ میں اعلیٰ پائے کے ادبی مضامین شائع ہوا کرتے تھے۔ اس کے موضوعات میں بہت تنوع تھا۔ ڈاکٹر شفیع احمد عثمانی کے مرتب کردہ اشاریے سے پتہ چلتا ہے کہ شاید ہی کوئی ایسا موضوع ہو جس کا احاطہ رسالہ ’زمانہ‘ میں نہ کیا گیا ہو۔ فلسفہ، مذہبیات، سماجی علوم، لسانیات، سائنس، اطلاقی سائنس، فنون لطیفہ ، ادبیات، تاریخ، جغرافیہ ، سفر نامے، سوانح عمریاں اس کے علاوہ اردو زبان خاص طور پر اردو ہندی کے قضیے کے حوالے سے بیش قیمت تحریریں اس میں شامل ہیں۔ جو لوگ یہ کہتے ہیںکہ ادبی رسائل میں سائنسی مضامین نہیں ہوتے ان کی تردید کے لیے زمانہ کے وہ مضامین ہی کافی ہیں جن میں علم ِ ریاضی، علم نجوم، علم کیمیا، علم معدنیات، علم ارضیات، علم طبقات الارض، علم نو ع انسانی، علم نباتات اور دیگر موضوعات پر تحریریں شامل ہیں۔

.....مزید پڑھئے
بولیے