حور فردوس سے لے کر کے جو آئی گاگر
حور فردوس سے لے کر کے جو آئی گاگر
آستان شہ خادم پہ چڑھائی گاگر
کیسی گاگر ہے یہ مقبول کہ سبحان اللہ
حور و غلمان و ملک کو بھی یہ بھائی گاگر
طرقوا کہتے ملائک بھی چلے آتے ہیں
واہ کس شان اور انداز سے آئی گاگر
ہر طرف سے مرے کانوں میں یہ آتی ہے صدا
مرحبا صل علیٰ کس نے اٹھائی گاگر
سارے مقصد مرے حاصل ہوئے واللہ خلیلؔ
جب یہ میں نے شہ خادم کو سنائی گاگر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.