چل سکھی چشتی_نگر سر پہ اٹھا کر گاگر
چل سکھی چشتی نگر سر پہ اٹھا کر گاگر
جام توحید سے لایا ہوں بھرا کر گاگر
اس کی ترکیب میں ہیں چار عناصر شامل
شکل انسان کو اتارا ہے بنا کر گاگر
وجد میں کوچۂ جاناں کی طرف بڑھتے چلو
آنکھ سے چومتے سینے سے لگا کر گاگر
اپنے مرشد کا کرم بھول نہیں سکتا میں
ناز تقدیر پہ کرتا رہوں میں پا کر گاگر
قیمتی چیز ہے لازم ہے حفاظت اس کی
دل کو موجود نے رکھا ہے بنا کر گاگر
- کتاب : Rooh-e-Sama, Part 2 (Pg. 163)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.