اے ری سکھی کیا میں تو_کو بتاؤں روگ لگا وہ تن_من کو
اے ری سکھی کیا میں تو کو بتاؤں روگ لگا وہ تن من کو
پریت میں ٹوٹے انگ انگ مورا کیسے بتاؤں ساجن کو
پریت نے ایسا جادو جگایو دین و دھرم سب مو کو بھلایو
نس نس بولے پیا پیا اب کاہے پکاروں بھگون کو
بھگون نے بے راگی بنایو در در موہے یوں ہی پھرایو
بلیہاری میں اپنے گرو کے چرن لگایو جوگن کو
چاند سا مکھڑا اس نے دکھا کر پھر نیناں کے بان چلا کر
سنوریا نے بیچ بجریا لوٹ لیو بس نردھن کو
اپنے ہاتھوں مہندی لگائی مانگ بھی میں نے دیکھو سجائی
آئے پیا گھر رم جھم برسے جاؤ بتا دو ساون کو
کیسا دن اور کیا ہے رات دیس بدیس کی ہے کیا بات
جب بھی دیکھت ہوں میں کاوشؔ پاس ہی پاؤں ساجن کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.