Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پریم نگر کو جانا۔۔۔

الطاف مشہدی

پریم نگر کو جانا۔۔۔

الطاف مشہدی

MORE BYالطاف مشہدی

    ٹیڑھی ٹیڑھی ترچھی ترچھی پریم نگر کی راہیں!

    پریم نگر میں بسنے والوں کے ہونٹوں پر آہیں

    زردی چہرے پر گردن میں دکھ کی لمبی بانہیں

    روتے روتے ہنستے ہنستے گیت و یوگ کے گانا

    پریم نگر کو جانا

    سجنی

    پریم نگر کوجانا

    جانے والے تو کیا جانے پریم نگر کی رسمیں

    پریم نگر میں بس جانے سے کچھ نہ رہے گا بس میں

    سوغاتیں ہیں پریم نگر کی کچھ وعدے کچھ قسمیں

    من کو غم کا روگ لگانا نینن کو ترسانا

    پریم نگر کو جانا

    سجنی

    پریم نگر کو جانا

    من کہتا ہے چھوڑ کے دھندے پریم نگر کو جاؤں

    پی کی میٹھی میٹھی باتوں سے من کو بہلاؤں

    سمے اجازت دے تو پی کو پلکوں پر بٹھلاؤں

    اور سوؤں قدموں میں پی کے کر کے کوئی بہانہ

    پریم نگر کو جانا

    سجنی

    پریم نگر کو جانا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے