کون کسی کا میت
یہ دنیا ہے پاپ کی نگری
جس کی ڈوری اس کی گگری
ہار کے اس کو جیت
کون کسی کا میت
ہے جگ میں
کون کسی کا میت
بیت گئے دن مسکانے کے
ساجن سنگ مل کر گانے کے
دکھ ہے پریت کی ریت
کون کسی کا میت
ہے جگ میں
کون کسی کا میت
جی لے پی کر کڑوا پانی!
کر لے کچھ دن تک من مانی
سمے رہا ہے بیت
کون کسی کا میت
ہے جگ میں
کون کسی کا میت
جیون نیا کھینے والے
من کو ڈھارس دینے والے
توڑ گئے ہیں پریت
کون کسی کا میت
ہے جگ میں
کون کسی کا میت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.