Font by Mehr Nastaliq Web

پی بن جگ اندھیارا

الطاف مشہدی

پی بن جگ اندھیارا

الطاف مشہدی

پی بن جگ اندھیارا

سارا

پی بن جگ اندھیارا

مستی جس کے دم سے سستی

روشن تھی ہردے کی بستی

ڈوب گیا وہ تارا

پی بن جگ اندھیارا

سارا

پی بن جگ اندھیارا

سنگی ساتھی چھوڑ گئے سب

اپنے بھی منھ موڑ گئے سب

دکھ میں کون سہارا

پی بن جگ اندھیارا

سارا

پی بن جگ اندھیارا

تم بن ساجن جان چلی ہے

آنکھوں سے بھی بہہ نکلی ہے

خون کی تیکھی دھارا

پی بن جگ اندھیارا

سارا

پی بن جگ اندھیارا

پریم کا روگ لگے دشمن کو

آگ لگی ہے میرے تن کو

دل ہے پارہ پارہ

پی بن جگ اندھیارا

سارا

پی بن جگ اندھیارا

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے