نیا موری کر دو پار
بادل گرجے رین اندھیری
نیا ہے منجدھار میں میری
آشا من میں ڈول رہی ہے
چنتا آنکھیں کھول رہی ہے
جھونکے گاتے ہیں ملہار
نیا موری کر دو پار
کھیون ہار
طوفان بڑھتا ہی جاتا ہے
دریا چڑھتا ہی جاتا ہے
کوئی نہیں ہے دکھیاری کا
کون بنے برہا ماری کا
آجاؤ بن کھیون ہار
نیا موری کر دو پار
کھیون ہار
پریم کا چپّو لے کر آؤ
پریم کا میٹھا گانا گاؤ
دکھ کا طوفاں اور میں ناری
دیکھ رہا ہے راہ تمھاری
آشاؤں کا اک سنسار
نیار موری کردو پار
کھیون ہار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.