Sufinama

تو ہے موری سدھ نہ آئی

بہزاد لکھنوی

تو ہے موری سدھ نہ آئی

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    دور دیس کو جانے والے موری سدھ نہ آئی

    تو ہے موری سدھ نہ آئی

    ساون اترا بھادوں آیا

    چھائیں مست گھٹائیں

    ننھی ننھی بندیا برسیں

    سنکیں نرم ہوائیں

    پتہ پتہ مست ہوا

    اور کلی کلی اترائی

    توہے موری سدھ نہ آئی

    جب جب بھی آئے ہیں ساجن

    روشن روشن راتیں

    چاند سے میں نے نین ملا کر

    کہہ دیں من کی باتیں

    چاند کے مکھ پر میراعالم سن کر زردی چھائی

    توہے موری سدھ نہ آئی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے