Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں کا کروں کیسے پیا کو اپناؤں

بہزاد لکھنوی

میں کا کروں کیسے پیا کو اپناؤں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    میں کا کروں کیسے پیا کو اپناؤں

    وہ نہیں سمجھیں

    وہ نہیں جانیں

    وہ نہیں دیکھیں

    وہ نہیں مانیں

    کیسے انھیں سمجھاؤں

    میں کا کروں

    ان پر میں نے تن من وارا

    ان پر اپنا جیون وارا

    اور ہے کا جو لٹاؤں

    میں کا کروں کیسے پیا کو اپناؤں

    ان بن ہیں سونی برساتیں

    دکھ دیتی ہیں چاندنی راتیں

    اچھا ہے مرجاؤں

    میں کا کروں کیسے پیا کو اپناؤں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے