دھو دے دھو دے گدریا ہماری
دھو دے دھو دے گدریا ہماری
کون لیوے کھبریا ہماری
سو کروٹیں بدلتا ہوں پڑتی نہیں ہے کل
کس گل کا ہے خیال مجھے ہائے آج کل
کاسے لڑ گئی نجریا ہمری رے
لللہ ذرا ظلم سے ہاتھ اپنا اٹھاؤ
دم مرے بالیں پہ اے جان تم آؤ
دیکھو سونی سیجریا ہماری
کرنا سفر وطن ہی میں مرغوب ہے مجھے
چل بسنا لا مکان ہی میں خوب ہے مجھے
ڈولی لا رے کہریا ہماری
علم سے اس نے حلمؔ کو بیگانہ کر دیا
آنکھیں دکھا کے آن میں دیوانہ کر دیا
بولے یہ ہے باوریا رے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.