چوری_چوری سے ملوں_گی
چوری چوری سے ملوں گی
پیو سے نکھنڈ آدھی رات
سکھی
برہا نگر بیچ اب نا رہوں گی
ٹھانی ہوں جی میں یہ بات
سسریا نندیا جنم کے ہیں بیرن
چھوڑوں گی ان کا سنگات
سکھی
پیاں پرت ہوں سن من موہن
یاں مت کر کوئی بات
پار پروسی جاگ پریں گے
ڈرتی ہوں ہووے نہ گھات
سکھی
چھن چھن چھن چھن پائل باجے
کیسے چلوں تورے سات
باٹ میں بنواری بیٹھے ہوں گے
حلمؔ کا چھورو نہ ہات
- کتاب : پیت کی ریت (Pg. 41)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.