Font by Mehr Nastaliq Web

آنکھ لڑا کر تم سے ہم نے آنکھ لڑانا چھانڈ دیا

حلم آغائی ابوالعلائی

آنکھ لڑا کر تم سے ہم نے آنکھ لڑانا چھانڈ دیا

حلم آغائی ابوالعلائی

MORE BYحلم آغائی ابوالعلائی

    آنکھ لڑا کر تم سے ہم نے آنکھ لڑانا چھانڈ دیا

    اک در پہ تمہارے بیٹھ رہے سب جائے کا جانا چھانڈ دیا

    کیا ہی کھتا تھی کہیو موری اب کیسے کروں میں اے ری دئی

    چھتین سے لگانا ایک طرف وہ تو پاس بٹھانا چھانڈ دیا

    میں سنگ سجن کے سوتی تھی میں دور کبھی نہیں ہوتی تھی

    ہائے یہ کیسا دن آیا وہ درس ہی دکھانا چھانڈ دیا

    اب ساتوں سہیلیاں ہستی ہیں آٹھ آٹھ آنسو میں روتی ہوں

    اتنا وہ مجھے حلمؔ بھول گیا پاتی بھی بھجانا چھانڈ دیا

    مأخذ :
    • کتاب : پیت کی ریت (Pg. 49)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے