جس دن میں اپنے یار کو گھر میں لے آؤں_گی
جس دن میں اپنے یار کو گھر میں لے آؤں گی
ایسا کروں گی ٹونا کہ اپنا بناؤں گی
نینن میں داؤں سے میں وہ کجرا لگاؤں گی
دیکھے وہ سوت کو تو نجر میں ہی آؤں گی
پہلو سے اپنے وا کو نہ دم بھر ہٹاؤں گی
پہنوں گی نوسر ہار یہ جوبن لٹاؤں گی
کر کپڑے پیلے لال پیا کو رجھاؤں گی
پھر کیوں نہ حلمؔ میں بھی سہاگن کہاؤں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.