مورے درد جگر کی خبر نہیں رے
مورے درد جگر کی خبر نہیں رے
مورے پیارے نبی تک گجر نہیں رے
میرے آہوں میں کچھ بھی ا ثر نہیں رے
نہ تو بلوائے مجھ کو نہ آئے نبی
میرے دکھ کی کچھ ان کو کھبر نہیں رے
وہ تو نورِ خدا ہیں وہ شاِ ن خدا
سکھی ایسا تو کوئی بشر نہیں رے
پاؤں ٹوٹے ہوئے ہیں تقدیر کے ہاتھ سے
میرا طیبہ میں اب تک گجر نہیں رے
تیرے دامن میں چھپ جاوں گا یا نبی
مجھے خورشید محشر کا ڈر نہیں رے
کیوں نہ پھوڑوں میں سر اپنا ٹکڑا کر
تیری دہلیز پر مورا سر نہیں رے
شبِ فرقت دکھا دو رخِ انور
یہ وہ ہے شام جس کی سحر نہیں رے
صدقے ہوتی میں لے کر بلائیں وہیں
ہائے آے کبھی وہ ادھر نہیں رے
تونظر آئے ہر جا نہ کیوں مجھ کو
یا نبی تیرا جلوہ کدھر نہیں رے
ان کی صورت جو دیکھوں مری کیا مجال
شایقؔ ایسی تو میری نظر نہیں رے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.