کون ہیں مجھ لاچار کے خواجہ بن
بانکا ہے کیا اجمیر کا سائیں
واری گئی سرکار کے
خواجہ بن
کیوں نہ بنوں میں ابرو کا گھائل
خم ہے نئے تلوار کے
خواجہ بن
بن کے مسیحا لیجئے کھبریا
ڈھنگ ہیں برے بیمار کے
خواجہ بن
یار کی خاطر دکھ سہہ سہہ کر
یار بنے ہیں اغیار کے
خواجہ بن
مضطر ہیں ہم اے خواجہ پیارے
شوق میں ہم دیدار کے
خواجہ بن
دو رسیہ کاری کرو مینو
گیسو سے اپنے مار کے
خواجہ بن
شایقؔ کو اجمیر کے داتا
جلوہ دکھاؤ دیدار کے
خواجہ بن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.