Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ دیکھ فضا میں بن کے بادل

اسلم  لکھنوی

وہ دیکھ فضا میں بن کے بادل

اسلم لکھنوی

MORE BYاسلم لکھنوی

    وہ دیکھ فضا میں بن کے بادل

    پھیلا تیری آنکھ کا کاجل

    کتنا شوخ ہے کتنا چنچل

    ڈھلکا ڈھلکا ان کا آنچل

    چھائے ہوئے ہیں ہر سو بادل

    ساقی لے آمری چھاگل

    دل سے دل کو راہ نہ کیوں ہو

    میں بھی بیکل وہ بھی بیکل

    کیسے کہے وہ اپنا فسانہ

    چھائے ہوں جس پر غم کے بادل

    آنکھ میں آنسو درد ہے دل میں

    برسےگا پانی گرجےگا بادل

    شوخ نگاہیں مست ادائیں

    نور مجسم حسن مکمل

    کس کے لئے بے چین ہو اسلمؔ

    کون ہوا ہے نظروں سے اوجھل

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 49)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے