سندر مکھ چندرماں ہیں محمدؐ
سندر مکھ چندرماں ہیں محمدؐ
محمدؐ محمدؐ محمدؐ محمدؐ
سندر مکھ مورا شام بہاری
وا کی صورت بھولی بھالی ہے پیاری
احمدؐ پیا پر سب باری باری
جائیں سکھی ساری کہہ کہہ کے واری
سندر مکھ چندرماں ہیں محمدؐ
محمدؐ محمدؐ محمدؐ محمدؐ
پہنچے محمدؐ رب سے ملن کو
دینے گون گئے اپنے سجن کو
جگ کے کنور مورے شیام موہن کو
کہتی ہوئی آئیں حوریں دیکھن کو
سندر مکھ چندرماں ہیں محمدؐ
محمدؐ محمدؐ محمدؐ محمدؐ
دست خدا کے سنوارے نبیؐ جی
سارے جگت کے سہارے نبیؐ جی
امت کے کھیون ہارے نبیؐ جی
سنجرؔ کہوں کیا ہمارے نبیؐ جی
سندر مکھ چندرماں ہیں محمدؐ
محمدؐ محمدؐ محمدؐ محمدؐ
- کتاب : دیوان سنجرالمعروف گلدستہ کلام سجنر (Pg. 137)
- Author : سنجر غازیپوری
- مطبع : شیخ غلام حسین اینڈ سنز تاجران کتب کشمیری بازار لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.