من میں بسے گھنشیام
من میں بسے گھنشیام
سکھی ری من میں بسے گھنشیام
مور مکٹ پیتمبر دھاری شیام سلونے کرشن مراری
امرت روپی یاد ہے جن کی
جیون کا آرام سکھی ری
من میں بسے گھنشیام
پریم لگن کی دھوم مچی ہے انگ انگ میں پریت رچی ہے
اک نیناں جمنا کا تٹ ہے
اک ہے گوکل گام سکھی ری
من میں بسے گھنشیام
تن میں دیکھوں من میں دیکھوں ان کو اب درپن میں دیکھوں
جب سے آلی نین ملے ہیں
بھائے نہیں کچھو کام سکھی ری من میں بسے گھنشیام
جنم جنم جاؤں بلہاری میرے گوردھن گردھاری
من کی مالا کے منکوں پر
جپوں میں ان کا نام سکھی ری من میں بسے گھنشیام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.