برہ بروگ سے ترپت جیو
اب جن بول پپیہا پیو
رٹت پھروں پیو پیو کن مارے
ہمرے پیا تو بدیس سدھارے
سن رے چتر جات کا پانکھی
تھکے سوگ نہ لاوس آنکھی
تجھ پر کون بپتا اس بیتی
تن پیچھے گت لاگت پر بیتی
ہمرے اک ناؤں محمد پنہاں
تھکے کارن بھسم بھی دیہاں
چھٹ گیا بھوگ بھگت گیا پانی
جل گیا ماس رکت بھیوہانی
جب سے گئے موری سدھو نہ لینی
ان ہمری نگری تج دینی
سات سمندر پار وہ ویسو
کت آون کت کہیں سندیسو
ٹانڈا لادگیو بنجارا
اب سنسان بھیو سنسارا
ہوا سانجھ اداسی چھائی
ان ہمری سدھ بدھ بسرائی
پنکھ پکھیرو لین بسیرا
مورا بدیسی ناکن پھیرا
سانجھ بھئی اجہوں نہ آئے
نا جانوں کہہ دِسواں چھائے
میں برہن جوگن کے بھسواں
ڈھونڈ پھری جوگیا چودیسواں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.