Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آنکھیں رسیلی لاج بھری رے

نا معلوم

آنکھیں رسیلی لاج بھری رے

نا معلوم

MORE BYنا معلوم

    نیکی لاگت سو ہے اپنے پیا کی

    آنکھیں رسیلی لاج بھری رے

    کیفیت چشم اس کی مجھے یاد ہے سودا

    ساغر کو میرے ہاتھ سے لینا کہ چلا میں

    آنکھیں رسیلی لاج بھری رے

    آنکھ کیا ہے موہنہ ہے سحر ہے اعجاز ہے

    اک نگاہِ لطف میں سارا گلا جاتا رہا

    آنکھیں رسیلی لاج بھری رے

    بے جام پئے ہوگئے ہم حشر کے دن مست

    کوثر پہ ہمیں ساقی کوثر نے جو تاکا

    تو ہم نے عرض کیا

    آنکھیں رسیلی لاج بھری رے

    موسمِ گل میں عجب رنگ ہے میخانے کا

    شیشہ جھکتا ہے کہ منہ چوم لے پیمانے کا

    میں سمجھتا ہوں تری عشوہ گری کو ساقی

    کام کرتی ہے نظر نام ہے پیمانے کا

    آنکھ رسیلی لاج بھری رے

    چین پرت نہیں مکھ دیکھے بن

    دیکھ نجر بھر جات مری رے

    بے خود میں رہوں تو وہ قرین آتا ہے

    اس پردہ میں وہ پردہ نشیں آتا ہے

    چین پرت ناہیں مکھ دیکھے بن

    دیکھ نجر بھر جات مری رے

    من شمعِ جاں گدازم تو صبح دل کشائی

    سوزم گرت نہ بینم میرم چورخ نمائی

    نزدیکت ایں چنینم دور آں چناں کہ گفتم

    نے تابِ وصل دارم نے طاقتِ جدائی

    چین پرت نا ہیں مکھ دیکھے بن

    دیکھ نجر بھر جات مری رے

    انگلی پکر موری بیاں مروری

    ایسے پیار سے میں در گجری رے

    کہ عشق آساں نمود اول و لے افتاد مشکلہا

    انگلی پکر موری بیاں مروری

    ایسے پیار سے میں در گجری رے

    کاہے تراب ڈرے کاہو سے

    پیت کری کا چوری کری رے

    کافر عشقم مسلمانی مرا درکار نیست

    ہر رگ من تار گشتہ حاجت زنار نیست

    خلق می گوید کہ خسرو بت پرستی می کند

    آرے آرے می کنم با خلق عالم کار نیست

    پیت کری کا چوری کری رے

    کوئی سو کو ایک کہے کہوں چار سہیلی، میں تو

    پیت کری کا چوری کری رے

    جان جائے اپنی اس میں یار ہے

    پر نہ اپنی بات سے عاشق ٹلے

    وار پر کھینچے کوئی تو بھی کہے

    میں تو، پیت کری کا چوری کری رے

    مجال کیا تھی کہ شرع والے چڑھاتے منصور کو جو سولی

    اگر انا الحق کے بدلے کہتا

    پیت کری کا چوری کری رے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے