کوئی کہہ دے سانوریا سے آیا کرے
دلچسپ معلومات
ٹھمری بھیرویں۔
کوئی کہہ دے سانوریا سے آیا کرے
دل شیدا نہ جانی جلایا کرے کوئی
آیا کرے من بھایا کرے
کوئی کہہ دے سانوریا سے آیا کرے
کبھی تو آئیے نہ صاحب ہماری محفل میں
کبھی تو لائیے نہ تشریف خانۂ دل میں
میرا اجڑا ہوا گھر بسایا کرے کوئی
اگر سہے بھی نہیں تم رقیب کے گھر میں
تو پھر یہ درد ہے کیسا حضور کے سر میں
ایسی باتیں نہ مجھ سے بنایا کرے کوئی
تمہاری چاہ کا دم صبح و شام بھرتے ہیں
تمہارے قیدی میں الفت کا کام کرتے ہیں
کبھی سپنے میں درشن دکھایا کرے کوئی
جلا جلا کے مجھے خاک میں ملا دو گے
خدا کو حشر میں پیارے جواب کیا دو گے
دلِ شیدا نہ جانی جلایا کرے
کوئی کہدے سانوریا سے آیا کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.