Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کیسے کیسے رنگ دکھائیں

وجد چغتائی

کیسے کیسے رنگ دکھائیں

وجد چغتائی

کیسے کیسے رنگ دکھائیں

دو متوالے

جل ان میں ہے، اگنی ان میں

روپ بدلتے ہیں پل چھن میں

پلکیں پل پل دیپ جلائیں

کیسے کیسے رنگ دکھائیں

دو متوالے نین

خود چاہیں تو پاس بلائیں

ہم چاہیں تو پاس نہ آئیں

بولو کیسے من سمجھائیں

کیسے کیسے رنگ دکھائیں

دو متوالے نین

من دکھیارا، ان کا مارا!

جگ سے جیتا، ان سے ہارا

اسی بہانے انہیں منائیں

کیسے کیسے رنگ دکھائیں

دو متوالے نین

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے