حیدر کا پوت آیا زہرا کا جایا آیا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
آیا بنا آیا ہریالا بنا آیا راج دلارا بنا آیا
حیدر کا پوت آیا زہرا کا جایا آیا
حور و ملک نے گایا ہریالا بنا آیا
تصویر مصطفیٰ کی تقریر مرتضیٰ کی
سر پر خدا کا سایہ ہریالا بنا آیا
میں تو نظر کے ڈر سے دیکھی نہ آنکھ بھر کے
موہن مکھ پایا ہریالا بنا آیا
تن من وار ڈالوں تیری بلا کو ٹالوں
یہ دن خدا دکھایا ہریالا بنا آیا
آنکھوں میں میری آیا من میں مرے سمایا
دل کی لگی بجھایا ہریالا بنا آیا
دیکھو وقارؔ کیسی مکھڑے پہ ہے تجلی
جگ سارا جگمگایا ہریالا بنا آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.