ساجن کے گن گاؤں
ہمرے ساجن جگ کے راجن
سب جگ ان کا گاؤں
ساجن کے گن گاؤں
ہمرے ساجن رب کا درپن
نت نئے درش پاؤں
ساجن کے گن گاؤں
رب کو سب میں سب کو رب میں
رب کو رب میں پاؤں
ساجن کے گن گاؤں
ساجن کے چرنوں میں ڈولوں
میں ساجن کی چھاؤں
ساجن کے گن گاؤں
ساجن کے گن گاتی گاتی
میں ساجن بھئی جاؤں
ساجن کے گن گاؤں
پیا ملن کی رین وکھاراؔ
پھولوں نہیں سماؤں
ساجن کے گن گاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.