Font by Mehr Nastaliq Web

ممکن ہے کہ ہوں گے جہاں میں لاکھ حسیں اور

عامر رحمتی

ممکن ہے کہ ہوں گے جہاں میں لاکھ حسیں اور

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    ممکن ہے کہ ہوں گے جہاں میں لاکھ حسیں اور

    ہر زاویے سے یکتا ہے تو تجھ سا نہیں اور

    اک بار ترے بزم میں آ بیٹھے کوئی پھر

    ممکن ہی نہیں اٹھ کے چلا جائے کہیں اور

    جنت میں ہمارا بھلا دل کیسے لگے گا

    یا بت کدہ کوئی بنایا بھیج کہیں اور

    جنت سے تقابل کہو کیسے کیا تم نے

    ہے یار کا در اور ہے جنت کی زمیں اور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے