Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آپ مجھ کو مل گیے مجھ کو سہارا مل گیا

عامر رحمتی

آپ مجھ کو مل گیے مجھ کو سہارا مل گیا

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    آپ مجھ کو مل گیے مجھ کو سہارا مل گیا

    اور اب کیا چاہیے جب در تمہارا مل گیا

    زندگی اس دن سے میری خوب صورت ہو گئی

    آپ کا رحمت پیا جب سے دلارا مل گیا

    اس جہاں میں بن کے مولا وہ محمدؐ آ گیے

    ہم غریبوں بے سہاروں کو سہارا مل گیا

    شیخ صاحب کو حرم میں بھی خدا ملتا نہیں

    تیری صورت میں خدا ہم کو ہمارا مل گیا

    میکشی کی پھر کبھی اس کو ضرورت ہی نہیں

    جس کسی کو تیری آنکھوں کا اشارہ مل گیا

    ڈوب ہی جاتے کبھی پتوار ملتا ہی نہیں

    آپ کا صد شکریہ مجھ کو کنارا مل گیا

    جس کسی کو آپ کا دامن ملا مرشد مرے

    دین اس کو سمجھو کی سارے کا سارا مل گیا

    اس کرم کا شکریہ عامرؔ کرو تم رات دن

    صدقہ مرشد کا محمدؐ کا اتارا مل گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے