دل کی دنیا جگمگانے آئیے
دل کی دنیا جگمگانے آئیے
آپ مجھ کو پھر ہنسانے آئیے
آپ نے وعدے کیے تھے عشق میں
اب تو وعدوں کو نبھانے آئیے
عشق کرنا تو ہمیں آیا نہیں
کیسے کرتے ہیں سکھانے آئیے
میکدے میں یاد آئی آپ کی
جام ہاتھوں سے پلانے آئیے
دل ہے میرا آپ کا ہی منتظر
مجھ کو سانسوں میں بسانے آئیے
دردِ دل مجھ کو دیا ہے آپ نے
آئیے اس کو مٹانے آئیے
تیرگی میں گم نہ ہو جاؤں کہیں
راستہ رہبرؔ دکھانے آئیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.