Font by Mehr Nastaliq Web

اب کسی صورت نہ جائیں گے صنم خانے کو ہم

آس رہبر کلکتوی

اب کسی صورت نہ جائیں گے صنم خانے کو ہم

آس رہبر کلکتوی

MORE BYآس رہبر کلکتوی

    اب کسی صورت نہ جائیں گے صنم خانے کو ہم

    ہے تمنا بھول جائیں اس کے افسانے کو ہم

    مئے کشی میں بھی ہمیں تم یاد آتے ہو صنم

    دل میں آتا ہے لگا دیں آگ میخانے کو ہم

    اک عبادت ہے محبت ہم نے یہ سوچا مگر

    اس عبادت میں بھی ٹھہرے دل ہی بہلانے کو ہم

    عشق کے بدلے ملا ہے شعر گوئی کا ہنر

    آ گئے ہیں آ گئے ہیں! اب غزل گانے کو ہم

    آس رہبرؔ کیوں ہمارا دل ہے افسردہ بہت

    جام جم سے اب ملائیں غم کے پیمانے کو ہم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے