مضموں بنا ہے دل میں مرے زلف یار کا
مضموں بنا ہے دل میں مرے زلف یار کا
رکھا ہے میں نے نافہ میں نافہ تتار کا
فرقت میں بعد مرگ بھی آنکھیں کھلی رہیں
کیا پوچھتے ہو حال شب انتظار کا
کیا خوب فاتحہ کا بہانا ملا انہیں
تعویذ تک مٹا گیے آکر مزار کا
سن کر غمِ فراق تجاہل سے کہتے ہیں
اب کہیے کیا ہے حال، دلِ بے قرار کا
آثمؔ وہ رکھے نور میں یا پھینکے نار میں
جو حکم ہے بجا ہے مرے کردگار کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.