Font by Mehr Nastaliq Web

واں سب اقرار صرف زیب و زینت ہو گئی

آزاد لکھنوی

واں سب اقرار صرف زیب و زینت ہو گئی

آزاد لکھنوی

واں سب اقرار صرف زیب و زینت ہو گئی

یا غضب آیا ستم ٹوٹا قیامت ہو گئی

واہ اے نیرنگیٔ قدرت تیرا ممنون ہوں

وہ تماشائی ہوا جب مجھ کو حیرت ہو گئی

جھوٹے وعدوں نے کسی کے کر دیا خانہ خراب

منزل دل راہ گذار یاس و حیرت ہو گئی

جب تلاش شاہد مقصود میں رکھا قدم

رہنمائی کے لیے آگے مصیبت ہو گئی

آج عشق و عاشقی کا ہو گیا جھگڑا تمام

اٹھ گیا آزادؔ دنیا سے فراغت ہو گئی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے