موت سے فقط عنواں زیست کا بدلتا ہے
موت سے فقط عنواں زیست کا بدلتا ہے
چاہے کوئی عالم ہو یہ چراغ جلتا ہے
رہ گزار الفت ہے ہوشیار دیوانے
ہر قدم پہ منزل کا راستہ بدلتا ہے
میں نہیں فقط تنہا وادیٔ محبت میں
اک حسیں تصور بھی ساتھ ساتھ چلتا ہے
اف رے ہجر کا عالم اف رے ہجر کی راتیں
روشنی نہیں ہوتی اور چراغ جلتا ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 275)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.