Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مرنے کے لئے جو مررہے ہیں

مسلم بنارسی

مرنے کے لئے جو مررہے ہیں

مسلم بنارسی

MORE BYمسلم بنارسی

    مرنے کے لئے جو مررہے ہیں

    سامانِ حیات کررہے ہیں

    دنیا میں یہی تو کر رہے ہیں

    جینے کی ہوس میں مررہے ہیں

    وہ دن گئے ڈھونڈتے تھے تم کو

    اب اپنی تلاش کررہے ہیں

    دشمن کا کوئی خطرہ نہیں ہے ہم کو

    یاروں کے کرم سے ڈر رہے ہیں

    ہم دام حیات میں الجھ کر

    اللہ کو یاد کررہے ہیں

    کوئٰی بھی نہیں شریکِ منزل

    کس راہ سے ہم گزر رہے ہیں

    وہ ہیں کہ ملے ہوئے ہیں ہم سے

    ہم ہیں کہ تلاش کررہے ہیں

    مسلمؔ ہیں وہی تو واقف راز

    جو آپ سے بے خبر رہے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 276)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے