نظر حقایق غم سے ہٹا بھی لیتے ہیں
نظر حقایق غم سے ہٹا بھی لیتے ہیں
تری خوشی کے لئے مسکرا بھی لیتے ہیں
دیارِ عشق میں ہے اک مقام ایسا بھی
جہاں امید کی شمعیں بجھا بھی لیتے ہیں
ہنسی ہے وہ بھی کہ ہوتا ہے فاش راز نہاں
ہنسی میں راز محبت چھپا بھی لیتے ہیں
یہ مانا حسن پہ لاکھوں حجاب ہیں لیکن
کبھی کبھی وہ یہ پردے اٹھا بھی لیتے ہیں
شبِ فراق میں آتی نہیں ہنسی مسلمؔ
فرار غم کے لئے مسکرا بھی لیتے ہیں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 275)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.