چلو دل کے خرابے کو ذرا آباد کرتے ہیں
چلو دل کے خرابے کو ذرا آباد کرتے ہیں
بہت دن ہو گیے ہیں آج اس کو یاد کرتے ہیں
نظر آتی نہیں ہے اب کوئی تعمیر کی صورت
تو آؤ خود کو تھوڑا اور بھی برباد کرتے ہیں
عجب سی بے حسی نے دل میں ڈیرہ ڈال رکھا ہے
خوشی سے رقص کرتے ہیں نہ ہم فریاد کرتے ہیں
اسیرِ خواہشِ پرواز ہے طائر اگر دل کا
تو لو قیدِ قفس سے ہم اسے آزاد کرتے ہیں
بہت مدت ہوئی نکلے نہیں ہیں شہرِ جاں سے ہم
کوئی اندر ہی اندر راستہ ایجاد کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.