خوش چشم یار لاکھ جفا پر جفا کرے
دلچسپ معلومات
یہ غزل گیا کے لٹریری کلب میں 1898ء کے دوران منعقدہ ایک مشاعرے میں پڑھی گئی تھی، اس مشاعرے میں فارسی اور اردو دونوں زبانوں کے مصرعِ طرح دیے گئے تھے، اردو مصرعِ طرح „کیا شکر کوئی نعمت حق کا ادا کرے“ تھا، مشاعرے میں پڑھی گئی غزلوں کو بابو رام پرشاد اور شرر گیاوی کی نگرانی میں اور شیخ محمد حسین کے اہتمام سے 4 مارچ 1899ء کو مطبع محمدی، گیا سے 28 صفحات پر شائع کیا گیا۔
خوش چشم یار لاکھ جفا پر جفا کرے
عاشق وہی جو صبر کرے اور سہا کرے
اک گو نہ ہے خوشی تو دو گونہ ہے ڈر مجھے
شاید شبِ وصال وہ ظالم حیا کرے
جو مر رہا ہو شربتِ دیدار کے لیے
کیا کام اس کے واسطے آب بقا کرے
انساں ضعیف اس کے کرم بے شمار ہیں
کیا کوئی شکر نعمت حق کا ادا کرے
ثابت ہو میرا قتل قیامت میں یار پر
رحماںؔ جو میرے خوں کی شہادت حنا کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.