موت میں کچھ تو بات ہوتی ہے
موت میں کچھ تو بات ہوتی ہے
قید غم سے نجات ہوتی ہے
اللہ اللہ رنگ محرومی
دن کے ہوتے بھی رات ہوتی ہے
دل سے ہوتا ہے واسطہ دل کا
پردے پردے میں بات ہوتی ہے
ہجر کے دن ہی پر نہیں موقوف
شب بھی محشر صفات ہوتی ہے
اے فناؔ پاک ہر تعین سے
ایک خالق کی ذات ہوتی ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 253)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.