کیوں اس طرح جہاں میں زباں زد ہوا کرے
دلچسپ معلومات
یہ غزل گیا کے لٹریری کلب میں 1898ء کے دوران منعقدہ ایک مشاعرے میں پڑھی گئی تھی، اس مشاعرے میں فارسی اور اردو دونوں زبانوں کے مصرعِ طرح دیے گئے تھے، اردو مصرعِ طرح „کیا شکر کوئی نعمت حق کا ادا کرے“ تھا، مشاعرے میں پڑھی گئی غزلوں کو بابو رام پرشاد اور شرر گیاوی کی نگرانی میں اور شیخ محمد حسین کے اہتمام سے 4 مارچ 1899ء کو مطبع محمدی، گیا سے 28 صفحات پر شائع کیا گیا۔
کیوں اس طرح جہاں میں زباں زد ہوا کرے
مضموں جو چین سے مرے سر میں رہا کرے
کیا جانے کب وہ آئے چلے آج ہی عدم
کب تک کوئی امید قضا پر جیا کرے
دل سے مرے نہ اترے گی ہرگز یہ دخت رز
ممبر پہ چڑھ کے لاکھ کوئی کچھ بکا کرے
اندھیر ہے کہ غیر نظر پر چڑھے رہیں
اور آنکھوں سے حسینوں کے عاشق گرا کرے
کاٹے گلا نہ کاٹے اسے اختیار ہے
خنجر کے آگے ابرؔ مگر سر جھکا کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.