وہ عہدِ تمنا پہ شرما رہے ہیں
دلچسپ معلومات
عالمِ بے خودی
وہ عہدِ تمنا پہ شرما رہے ہیں
عجب عشق میں انقلاب آرہے ہیں
کہاں آگئے عالمِ بے خودی میں
یہاں تو ہمیں ہم نظر آرہے ہیں
وہ غدرِ تغافل، وہ نیچی نگاہیں
ہزاروں ہی دل میں خیال آرہے ہیں
مجھے دیکھ کر ہائے ان کا وہ کہنا
کسی کے ستائے ہوئے آرہے ہیں
کہاں قدر دانِ رموزِ محبت
ادیبؔ آپ بھی کس کو سمجھا رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.