Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو ان کے نقشِ پا کا راہِ الفت میں نشاں ملتا

اختر محمود وارثی

جو ان کے نقشِ پا کا راہِ الفت میں نشاں ملتا

اختر محمود وارثی

MORE BYاختر محمود وارثی

    جو ان کے نقشِ پا کا راہِ الفت میں نشاں ملتا

    تو پھر دیر و حرم کیا ہیں خدائے دوجہاں ملتا

    پہنچ سکتے نہ منزل تک تلاشِ معرفت والے

    اگر ان کو نہ تم سا کوئی میرِ کارواں ملتا

    جو آجاتے کبھی بھولے سے بھی بہرِ عیادت وہ

    یقیناً کچھ نہ کچھ تو چارۂ دردِ نہاں ملتا

    اب اُس منزل پہ پہنچا دے تو اے جوشِ جنوں مجھ کو

    جہاں پر ہم نشیں ملتا نہ کوئی مہرباں ملتا

    ابدتک باخبر رہتا میں ہر اک رازِ فطرت سے

    ترے ہاتھوں سے گر اک جام اے پیرِ مغاں ملتا

    کبھی غیروں سے رودادِ الم میری سنی تو کیا

    مسلسل مجھ سے وہ سنتے تو لطفِ داستاں ملتا

    نہ جانے حشر کیا ہوتا خرد کا ہوش کا دل کا

    کبھی وہ شوخ بے پردہ جو مجھ سے ناگہاں ملتا

    ہماری جبہِ سائی کا یہ ہوتا ماحصل اخترؔ

    جھکاتے سر جہاں پر بھی انہیں کا آستاں ملتا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے