Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اُدھر شیخِ حرم حور و جناں کو یاد کرتے ہیں

اختر محمود وارثی

اُدھر شیخِ حرم حور و جناں کو یاد کرتے ہیں

اختر محمود وارثی

MORE BYاختر محمود وارثی

    اُدھر شیخِ حرم حور و جناں کو یاد کرتے ہیں

    اِدھر ہم جلوۂ حسنِ بتاں کو یاد کرتے ہیں

    نہ پوچھو دل پہ کیا گزری نکل آئے ہیں آنسو بھی

    کہ ہم اِس وقت نامِ رفتگاں کو یادکرتے ہیں

    کچھ اس عالم سے اہلِ قافلہ پہنچے ہیں منزل تک

    ابھی تک لوگ میرِ کارواں کو یاد کرتے ہیں

    نہ جانے کون سی منزل پہ پہنچی میکشی اپنی

    کہ بے خود ہو کے بھی پیرِ مغاں کو یاد کرتے ہیں

    بہار آئی ہے پھر بھی دل شکستہ ہیں چمن والے

    یہ شاید آج بھی دورِ خزاں کو یاد کرتے ہیں

    ہمیں پر کچھ نہیں موقوف اس در کی جبیں سائی

    حرم والے بھی ان کے آستاں کو یاد کرتے ہیں

    عمل صالح نہیں جب حوصلہ ہمت نہیں کچھ بھی

    عبث اسلام کے عزمِ جواں کو یاد کرتے ہیں

    سمجھ میں کچھ نہیں آتا مذاق بندگی ان کا

    کبھی جب ہم نمازِ عاشقاں کو یاد کرتے ہیں

    ہماری بے خودیٔ عشق کا اب تو یہ عالم ہے

    سرِ منزل بھی منزل کے نشاں کو یاد کرتے ہیں

    وہی ہیں جانشینِ مرتضیٰ لختِ دل زہرا

    حرم والے بھی جن کے آستاں کو یاد کرتے ہیں

    نکل آتی ہے صورت کچھ نہ کچھ تسکین کی اخترؔ

    جو ہم گھبرا کے ان کے آستاں کو یاد کرتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے