Font by Mehr Nastaliq Web

تم ہو آنکھوں میں کسی کی تو کسی کے دل میں

اخترؔ نگینوی

تم ہو آنکھوں میں کسی کی تو کسی کے دل میں

اخترؔ نگینوی

MORE BYاخترؔ نگینوی

    تم ہو آنکھوں میں کسی کی تو کسی کے دل میں

    ایک گھر میں کبھی رہتے ہو نہ اک منزل میں

    تاک جھانک آج یہ بے وجہ نہیں محفل میں

    خوب ہم جانتے ہیں تم ہو تلاشِ دل میں

    کیا بتائیں دِل دیوانہ کہاں ہے اپنا

    ہے وہ کمبخت نہ پہلو میں نہ اس محفل یں

    دل میں تھم تھم کے جو ہر بار کھٹک ہوتی ہے

    رہ گیا ہے کوئی کیا ٹوٹ کے پیکاں دل میں

    کبھی کھنچنا کبھی چلنا کبھی چل کر رکنا

    جو ہیں تلوار میں انداز وہی قاتل میں

    لاکھ طوفان اٹھیں اس کو خموشی سے ہے کام

    کہہ سکے کچھ نہیں طاقت یہ لبِ ساحل میں

    شوخیاں کون سی ہیں جو تری آنکھوں میں نہیں

    حسرتیں کیا ہیں نہیں ہیں جو ہمارے دل میں

    یوں ہے پیوست سمجھ میں نہیں آتا کچھ بھی

    تیر میں دل ہے کہ ہے تیر تمہارا دل میں

    وہی صورت وہی آواز بنا کر پہنچا

    ان کو پہچان ہوئی مجھ میں نہ کچھ سائل میں

    ہے رہِ عشق میں اللہ نگہباں دل کا

    راہزن سیکڑوں ملتے ہیں ہر اک منزل میں

    درہم داغ کی کثرت ہے الٰہی کیسی

    ایک قاروں کا خزانہ ہے ہمارے دل میں

    ہم ہیں اس بزم میں دل میں ہے حسینوں کا خیال

    ہم نے محفل یہ جمائی ہے نئی محفل میں

    اپنی چاہت کا یقیں تم کو دلائیں کیوں کر

    دل کوئی ڈال دے کس طرح پرائے دل میں

    ہات بھی رکھ نہیں سکتے وہ تسلی کے لیے

    بجلیاں بھر گئیں کیسی یہ دلِ بسمل میں

    جلوہ گر ہے وہ فلک پر یہ سرِ بزم سخن

    روشنی ایک ہے اخترؔ میں مہ کامل میں

    مأخذ :
    • کتاب : انوار اختر (Pg. 109)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے