Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دنیا کو چھوڑ، دین سے بھی ہاتھ اٹھا کے دیکھے

علی حسین آبادؔ

دنیا کو چھوڑ، دین سے بھی ہاتھ اٹھا کے دیکھے

علی حسین آبادؔ

MORE BYعلی حسین آبادؔ

    دنیا کو چھوڑ، دین سے بھی ہاتھ اٹھا کے دیکھے

    ہے جستجو کسی کی تو خود کو مٹا کے دیکھ

    ہستی کے ذرے ذرے کو ذوقِ سجود ہے

    اپنے حریمِ دل کو تو کعبہ بنا کے دیکھ

    ہوتی ہیں ختم دیر وحرم کی یہیں حدیں

    نقش قدم پہ یار کے سر کو جھکا کے دیکھ

    بحرِ جہاں میں موج و تلاطم کا غم نہ کر

    ساحل کی آرزو میں سفینہ بہا کے دیکھ

    پھر بزمِ کائنات نبی ہے نظارہ سوز

    پھر بے حجاب ہے کوئی آباد آکے دیکھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے