تجلی بتاں سے کی حرم میں روشنی ہم نے
تجلی بتاں سے کی حرم میں روشنی ہم نے
بایں صورت بدل ڈالا مذاق زندگی ہم نے
کسی صورت نہ پایا جب سکون دائمی ہم نے
تو مجبوراً بدل ڈالا نظام زندگی ہم نے
تیرے ہوتے ہوئے جانِ دوعالم بزم امکاں میں
بڑی مجبوریوں سے ہم نے کاٹی زندگی ہم نے
خیال شکوۂ بے التفاتی بھی نہیں آیا
تمہاری یاد کو جب سے بنایا زندگی ہم نے
دل اکثر سوزِ محرومی سے بہلاتے رہے عنبرؔ
نہ کی لیکن گور احسن کی بے پردگی ہم نے
- کتاب : وارث الاؤلیا فی تذکرۃ الفقرا (Pg. 190)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.