Sufinama

یہ جشنِ بادہ کشی ہے واعظ نہ کر تو کچھ اجتناب پی لے

امیر بخش صابری

یہ جشنِ بادہ کشی ہے واعظ نہ کر تو کچھ اجتناب پی لے

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    یہ جشنِ بادہ کشی ہے واعظ نہ کر تو کچھ اجتناب پی لے

    جھجھکنا کیسا الجھنا کیسا حجاب کیا ہے بے حجاب پی لے

    جو پینے والے ہیں پی رہے ہیں اسی کو پی پی کے جی رہے ہیں

    چلانے والا پلا رہا ہے حساب کیا بے حساب پی لے

    گھٹائیں اٹھی ہیں جھوم کر اب ہوئے ہیں توبہ کے ٹکڑے ٹکڑے

    میں مانوں تیری نماز پڑھ لوں تو مان میری شراب پی لے

    یہ وہ جو پی ہے بلالِ حبشی یہ وہ جو پی ہے اویسِ قرنی!

    عرب کا دولہا بنا ہے ساقی جھکا دے سر کو شتاب پی لے

    نہ یار کا کچھ پتہ کیا ہے تلاشِ جنت میں مرمٹا ہے

    خزاب کر لی ہے دنیا نے نہ دین کو کر خراب پی لے

    شراب شیشے میں ڈھل رہی ہے ادائے مستی مچل رہی ہے

    اٹھا لے جامِ شراب کوثر اسی میں ہے سب ثواب پی لے

    امیرؔ صابر پیا کا صدقہ ہے اس کی تفسیر میں یہ دیکھا!

    قسم خدا کی خدا گواہ ہے خدا نے پی یہ شراب پی لے

    مأخذ :
    • کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 53)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے