ایسا ساغر تو ساقیا دے دے
ایسا ساغر تو ساقیا دے دے
جو پتہ مجھ کو یار کا دے دے
صدقہ میخانے کا بچی ہی کچی
اپنے مستوں کو ساقیا دے دے
ہر قدم پر جبیں ہو سجدے میں
ایسی منزل مجھے خدا دے دے
ایک انگوری مئے کا پیمانہ
مست نظروں کا واسطہ دے دے
پھر کے دیکھوں جدھر تجھے دیکھوں
میری آنکھوں میں وہ ضیا دے دے
رات دن جن کا درد رہتا ہے
یا د اُن کی ہی رہنما دے دے
یا الٰہی امیؔر کی ہے دعا
ان کے در پر اسے قضا دے دے
- کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 62)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.