تمہارے در پہ اگر جان ماہ او نکلے
تمہارے در پہ اگر جان ماہ او نکلے
جبینِ شوق کے سجدوں کی آرزو نکلے
ہزروں دل ہیں بنے فرش راہ میں تیری
کہ جس طرف سے بھی بن ٹھن کے یار تو نکلے
تمہارے کوچے سے نکلے تو نکلے مر کر کے
خدا کا شکر ہے ہو کر کے سرخرو نکلے
خدا کرے کہیں دیدارِ یار ہو جائے
حرم سے دیر میں کرتے یہ جستجو نکلے
امیرؔ صابری میخانے سے اذاں سن کر
شرابِ ناب سے کرتے ہوئے وضو نکلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.