Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محبت میں واللہ حیرانیاں ہیں

امیر بخش صابری

محبت میں واللہ حیرانیاں ہیں

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    محبت میں واللہ حیرانیاں ہیں

    ہاں حیرانیاں ہیں پریشانیاں ہیں

    کسی کا ہے تیرِ نظر دل میں بیٹھا

    دل و جاں جگر جس کی مہمانیاں ہیں

    کوئی سر ہتھیلی پہ رکھے ہوئے ہے

    عجب کوئے جاں میں قربانیاں ہیں

    میری خاک بعدِ فنا اڑ رہی ہے

    کہاں تک خدا جانے ویرانیاں ہیں

    درِ میکدہ پہ ہے مستوں کا جمگھٹ

    کیا میرے لیے جاناں دربانیاں ہیں

    گدائی ملے کوئے جاناں کی مجھ کو

    یہ ہی تخت و تاج اور سلطانیاں ہیں

    ہیں اقلیم ہفت سے واللہ بڑھ کر

    امیرؔ ان کے در کی جو دربانیاں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے